رحیم یار خان ( ) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ وضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ غیر ذمہ دار اور غیر سنجیدہ حکومت کی وجہ سے ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے،
کہیں کسان کھاد کے حصول کے لیے رل رہے اور کہیں تفریح کے لیے مری جانے والے شہری زندگی کی بازی ہار رہے ،سیاحوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،ناکامی پر استعفیٰ دے، سانحہ مری کے ذ مے داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مری واقعہ کی براہ راست ذمے دار حکومت وقت ہے اس لیے ان کے خلاف کاروائی کی جاے۔عمائدین علاقہ اور کاشت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء سیاحت ہونے کا تو دعویٰ کرتے رہے مگر یہ بھول گیے کہ ان سیاحوں کی حفاظت کرنا بھی حکومت وقت کی ہی ذمے داری ہوتی ہے حکومت سے استعفی لیکر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی ذمے دار کوئی اور نہیں خود پنجاب حکومت ہے۔ وہ جب محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا تھا کہ جنوری کے ان دنوں میں غیر معمولی برف پڑے گی تو کیا اس حوالے سے حکومت پنجاب نے میڈیا یا پھر کسی بھی اور زرائع سے سیاحوں کے لیے کوی الرٹ جاری کیا تھا اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر اس کی تمام تر زمے داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے لہذا پنجاب حکومت سے استعفی لیکر ان کے خلاف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر قانونی کاروائی کی جاے اور آئندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں،
انہوں نے کہا کہ ملک سے یوریا کھاد غائب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے گندم کی فصل خراب ہونے کاخدشہ ہے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، یوریا کھاد کی سرکاری نرخ پر فراہمی یقینی بنانے سے مسائل میں بہتری آئے گی، کھاد بحران پیدا کرنے والی مشینری کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہاکہ کسانوں کی بڑھتی پریشانی تشویشناک ہے اور کھاد بحران دن بدن بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں انہوں نے حکومت سے جاری کردہ پالیسیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گندم کے لیے کھاد کی قلت گندم کی پیداوار پراثرانداز ہوگی اورامسال گند م کی پیداوار میں واضح کمی ہوگی,
Load/Hide Comments