سنگین مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار”

رحیم یارخان ( ) پولیس نے تین سال سے اے کیٹگری کا مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، کلاشن کوف اور 20 گولیاں برآمد، ایس ایچ او رانا محمد اشرف کی زیر نگرانی سب انسپکٹر منظور احمد بھٹہ اور ٹیم کی نواحی علاقہ میں کامیاب کارروائی۔ تفصیل کے مطابق احمد دین عرف دینو نے کچھ عرصہ قبل مخالف پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ محفوٖظ رہا لیکن احمد دین عرف دینو موقع سے فرار ہو گیا اور مسلسل اشتہاری چلا آرہا، ایس ایچ او رانا محمد اشرف کی زیر نگرانی سب انسپکٹر منظور احمد بھٹہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے نواحی علاقہ میں کامیاب کارروائی کے دوران جب چھاپہ مارا تو مجرم اشتہاری احمد دین عرف دینو سے ایک عدد کلاشن کوف اور 20 گولیاں بھی برآمد ہوئیں جس پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تھانہ سہجہ پولیس نے سنگین مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔ جاوید بھٹی واردات کے بعد کافی عرصہ سے مفرور تھا تھانہ صدر صادق آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق جاوید بھٹی جو کہ سنگین واردات کے بعد کافی عرصہ سے مفرور و اشتہاری مجرم چلا آرہا تھا گزشتہ شب تھانہ سہجہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اس کا ریکارڈ پڑتال کیا تو وہ تھانہ صدر صادق آباد پولیس کو سنگین مقدمہ میں مطلوب تھا جس پر اسے قابو کر کے گرفتار کر لیا گیا، بعد ازاں قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے قابوتھانہ صدر صادق آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں