مستحق خاندانوں کے لئے احساس دیوار کا افتتاح”

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے نوشہرہ مائنر نزد گورنمنٹ کالونی ہائی سکول ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستحق خاندانوں کے لئے احساس دیوار کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا سجاد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات تھیں کہ سخت سردی کے موسم میں غریب گھرانوں کے افراد کو موسمی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے گرم کپڑے، جوتے، بستر سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء مفت فراہم کی جائیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے این جی اوز اور مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع میں پہلی احساس دیوار کا افتتاح کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ احساس دیوار پر آنے والے مستحق خاندانوں کے سربراہ کو مکمل عزت و احترام کے ساتھ سردی سے بچاؤ کے لئے مفت گرم کپڑے، جوتے، بسترے اور دیگر اشیاء روزمرہ فراہم کی جائیں گی تاکہ ایسے گھرانے میں بغیر کسی مالی پریشانی کے اپنی ضروریات زندگی پوری کر سکیں۔

انہوں نے اس موقع پر احساس دیوار کے انعقاد میں تعاون کرنے پر این جی اوز اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ احساس اور انسانیت سے آراستہ لوگ معاشرے کا اثاثہ ہیں اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو دیگر افراد تک پہنچائیں۔اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احساس دیوار پر آنے والے مستحق خاندان کے سربراہ کو معمولی سے کوائف اندارج کے بعد سردی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے گھریلوں سامان اور کپڑے مفت فراہم کئے جائیں گے اور روزانہ صبح10بجے تا شام4بجے تک مستحق خاندان کے سربراہ ضروریات زندگی کی اشیاء مفت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ دیگر شہری بھی اپنے گھروں کا قابل استعمال سامان بھی مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے لئے احساس دیوار انتظامیہ کو جمع کرا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں