پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر ملتان میں بطور سربراہ پیڈیاٹرک میڈیسن اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

رحیم یارخان()سابق پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر ملتان میں بطور سربراہ پیڈیاٹرک میڈیسن اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

رحیم یارخان دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے کہا کہ بطور پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال اس ضلع کی عوام کو بہتر سےبہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی اور بطور ادارہ کے سربراہ تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کےساتھ مل کر بہترین ورکنگ ٹیم تیار کی جس نے ہر شعبہ میں کارہائے نمایاں سر انجام دئیے اور نہ صرف اس ضلع بلکہ نزدیکی صوبوں کے اضلاع کے عوام کو بھی معیاری علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر ملتان میں بطور سربراہ پیڈیاٹرک میڈیسن اس عزم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانی ہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کو جنوبی پنجاب کا بہترین چائلڈ انسٹیٹیوٹ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیڈیاٹرک میڈیسن کے 16 شعبہ جات میں بطور ہیڈ جدت اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پر مبنی ٹیم تشکیل دی جائے گی اور سابقہ ادوار میں نظر انداز اس شعبہ کو بہتر بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کی عوام نے بہت پیار اور عزت ڈی ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے اور اس ضلع کی عوام کی خدمت جاری رکھو گا اور ہفتہ، اتوار اپنےضلع کی عوام کی خدمت جاری رکھو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں