ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت”پل کی کھدائی کے نتیجہ میں یواے ای کے تعاون سے لگایا گیا فلٹریشن پلانٹ تباہ،واٹر سپلائی 8 روز سے معطل،

رحیم یارخان( ) ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت، بائی پاس روڈ پر نہرآدم صحابہ پر تعمیر کیے جانے والے پل کی کھدائی کے نتیجہ میں یواے ای کے تعاون سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ اورسینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی گلشن اقبال کوواٹر سپلائی 8 روز سے معطل،

مکین بوند بوند پانی کوترس گئے۔ذمہ دار اداروں کی مجرمانہ خاموشی برقرار،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق بائی پاس روڈ نہر آدم صحابہ پرواقع پل توسیع منصوبے پر کئی روز سے کام جاری ہے، اسی دوران ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کے باعث یو اے ای کے تعاون سے گلشن اقبال کے علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی کو گزشتہ آٹھ روز سے واٹرسپلائی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی عدم دسیتابی کے باعث شدیدمشکلات کاسامناہے، اسی طرح واٹرسپلائی معطل ہونے کے باعث گلشن اقبال کے مکین بھی گزشتہ آٹھ روز سے عذاب میں مبتلا ہیں، اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ذمہ دارذرائع نے بتایا کہ پل کی توسیع کے لئے کی جانیوالی کھدائی کے دوران فلٹریشن پلانٹ اور گلشن اقبال کو پانی کی سپلائی کیلئے پائپ بری طرح متاثرہواہے،جس کے باعث فلٹریشن پلانٹ اورگلشن اقبال کو پانی کی فراہمی معطل ہے،

جبکہ پانی کی فراہمی کوبحال کرنے کیلئے تاحال کوئی پیش رفت نہ کی گئی ہے اورمزید کئی روز تک پانی کی فراہمی معطل رہنے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ فلٹریشن پلانٹ اور گلشن اقبال کی آبادی کو پانی کی فراہمی آٹھ روز گزرجانے کے باوجود کسی بھی ذمہ ادارے کی جانب سے کوئی نوٹس نہ لیاگیاہے،جبکہ ذمہ اداروں نے بدستور مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے، علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ اورگلشن اقبال کو واٹرسپلائی کی معطلی میں غفلت برتنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،فلٹریشن پلانٹ اورگلشن اقبال آبادی کو فی الفور واٹرسپلائی کی فراہمی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں