ملک کودرست سمت گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویزالہی

رحیم یارخان( )قائم مقام گورنرپنجاب وسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہاہے کہ ملک کودرست سمت گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘

(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نے ملک کے عوام کوحقوق کی فراہمی یقین بنائی ہوتی توآج ایسے حالات نہ ہوتے‘ حکومت کوملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے میں وقت لگے گااوروہ دن دورنہیں جب عوام خوشحال ہوں گے اورملک ترقی کی جانب رواں دواں ہوگا۔لاہورمیں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کی قیادت میں ملنے والے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق‘ ممبرصوبائی اسمبلی میاں محمدشفیع اورسابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کوپاکستان کامثالی صوبہ بنائیں گے‘

ماضی میں ان کے دورمیں ریکارڈترقیاتی کام ہوئے اورتعلیم وصحت کے شعبے میں بہتری کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122کاتحفہ دیاگیاجس سے عوام آج بھی مستفیدہورہے ہیں لیکن (ن) لیگ نے پنجاب کابیڑہ غرق کردیااوراب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کودرپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے کوشاں ہے انشاء اللہ صوبے کے تمام حلقہ جات میں میرٹ پرفنڈزکی تقسیم اورترقیاتی کام کروائے جائیں گے تاکہ پنجاب کے عوام کومسائل سے نجات مل سکے‘

قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے چوہدری پرویزالہی کورحیم یارخان دورہ کی دعوت دی اورضلعی سیاسی صورتحال بارے تفصیلی آگاہ کیاانہوں نے ضلع کے مسائل بارے بھی مکمل بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں