ضلع بھر میں ڈاکو بے لگام ہوگئے”

رحیم یارخان( ) ضلع بھر میں ڈاکو بے لگام ہوگئے‘ دن دیہاڑے ڈکیتی کی دووارداتوں میں مسلح ڈاکو پیٹرول پمپس سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی لوٹ کر فرار‘ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ آئل مین شدید زخمی‘ ڈاکو فرار‘

بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے‘ شدید احتجاج‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب ڈکیتی کی پہلی واردات ججہ عباسیاں میں واقع الرشید پیٹرول پمپ پر ہوئی جہاں تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر داخل ہوئے اور24سالہ آئل مین ندیم سے1لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے جان سے ماردینے کیلئے آئل مین ندیم پر فائرنگ کردی‘ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ڈاکو فرار ہوگئے,

جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات بھی اسی علاقہ میں واقع الرحمت پیٹرولیم پرہوئی جہاں بھی تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر داخل ہوئے اور آئل مین محمدادریس سے1لاکھ50ہزارروپے کی نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ دن دیہاڑے ہونے والی ان ڈکیتیوں کے خلاف سینکڑوں افراد نے خان پور ظاہرپیر روڈ بند کرکے وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اورپولیس کو مکمل طورپر ناکام قراردیا۔

احتجاج کی اطلاع پر ڈی ایس پی خان پورسرکل امجدجاوید موقع پرپہنچ گئے جن کی ڈاکوؤں کو جلد گرفتارکرنے کی یقین دہانی پرمظاہرین نے بند شاہراہ کھول دی اورمنتشرہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے آئل مین ندیم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں