“پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اغواء”

رحیم یارخان()پسند کی شادی کرنے والی دارالامان میں مقیم خاتون کو شوہر کے ہمراہ جانے کے دوران کاروں پر سوار قریبی رشتہ داروں نے اغواء کرلیا،موقع سے فرار، پولیس نے شوہرکی رپورٹ پر مغویہ کی تلاش شروع کردی،

تفصیل کے مطابق ہیڈملکانی کے رہائشی محمداحمد نے پولیس پکار15پردی جانیوالی اطلاع میں بیان کیا کہ مسافر خانہ(بہاولپور) کی رہائشی ریحانہ بی بی سے چند روز قبل اس کے بھائی محمد وسیم سے پسند کی شادی کی تھی اور سول جج خانپور محمدحارث صدیقی کے احکامات برائے تحفظ پر بیوی ریحانہ دارالامان میں مقیم تھی گزشتہ روز سول جج رحیم یارخان محمدآصف ہنجراکے حکم پربیوی ریحانہ کوخاوند محمدوسیم کے ہمراہ جانے کے اجازت دیدی جس پر شوہر محمد وسیم بیوی ریحانہ کو اپنے ہمراہ لے کر واپس گھر جارہا تھا کہ اسی دوران تین کاروں پر سوار ملزمان جوکہ ریحانہ بی بی کے والدین،رشتہ دار تھے نے ریحانہ بی بی کو زبردستی اغواء کرلیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے ملنے والی اطلاع پر مغویہ ریحانہ بی بی کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں