پولیس نے سب انسپکٹر کے خلاف عدالتی آرڈر کے تحت مقدمہ درج کرلیا”

رحیم یارخان( ) عدالت کے احکامات کے باوجود درج مقدمہ کا مال مقدمہ عدالت میں جمع نہ کروانے پر پولیس نے سب انسپکٹرکے خلاف پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کرلیا،

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل اینڈسیشن جج کی عدالت میں منشیات کے درج مقدمہ نمبری86/20جس میں پولیس نے ملزم سے منشیات برآمدکرکے مقدمہ اندراج کیا تھا، سماعت کے دوران عدالت کے احکامات کے باوجود سب انسپکٹر تفتیشی محمداصغر نے مال مقدمہ عدالت میں جمع نہ کروایا،جس پر فاضل عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو تفتیشی سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیئے، مذکورہ تفتیشی سب انسپکٹر محمداصغر نے ڈیڑھ سال تک مال مقدمہ اپنے پاس رکھ کر اختیارات سے تجاوزکیا،جس پر تفتیشی سب انسپکٹرکے خلاف ایس ایچ او تھانہ آب حیات کی مدعیت میں پولیس آرڈر ویکٹ155/Cکے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ,

اپنا تبصرہ بھیجیں