پولیس کا کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر سرچ آپریشن”

رحیم یارخان ( ) عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کا کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر سرچ آپریشن، متعدد کو حراست میں لے کر انٹروگیشن شروع کر دی۔

تفصیل کے مطابق سرکل صادق آباد پولیس نے ڈی ایس پی محمد زبیر بنگش کی زیر نگرانی ایس ایچ او سیف اللہ خان کورائی، سی آئی اے سرکل اور ایلیٹ ٹیموں پر مشتمل 100 پولیس اہلکاروں جنہیں بکتر بند گاڑی، جدید اسلحہ کی مدد حاصل تھی نے گزشتہ روز الالصبح نواحی کچہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، جس میں جرائم پیشہ عناصر کے مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی اور وہاں مکینوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی،

پولیس نے اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے انٹیروگیشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجا سکے اور جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں