بادشاہت قائم کرنے کے لیے صدارتی نظام کی تیاریاں ہو رہی ہیں, میاں محمد نواز شریف

رحیم یار خان( )پارلیمانی نظام کو سبوتاز نہیں ہونے دیں گے۔ جمہوری پارلیمانی نظام ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔میاں محمد نواز شریف

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر جعفر اقبال گجر و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایم پی اے محترمہ اشرت اشرف سے لندن میں ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں غربت ،مہنگائی و بے روز گاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور سلیکٹڈ گورنمنٹ نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور اب بادشاہت قائم کرنے کے لیے صدارتی نظام لانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں تاکہ اپنی من مانیاں کر کے رہی سہی کثر نکال سکیں۔

جمہوری پارلیمانی نظام کو ثبوتاز ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔جمہوریت ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے اور پارلیمانی نظام ہی اصل جمہوری نظام ہے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار عابد شیر علی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں