رحیم یار خان (۔ ) موٹروے پولیس بیٹ26 ظاہر پیر سیکٹرI‘ ایم-5 کی ٹیم کی بڑی کارروائی‘ڈکیتی شدہ نئی کار پکڑ کر مالک کے حوالے کردی‘
موٹروے پولیس بیٹ 26 کے افسران نے شدید دھند کی وجہ سے ظاہرپیر انٹرچینج595NB پر Divertionلگائی ہوئی تھی اور ٹریفک کو Divertکر رہے تھے۔ اس دوران ایک کار آئی اور کونز کو ہٹ کیا‘ افسران نے رکنے کا اشارہ کیا مگر کار Diversionتوڑتے ہوئے آگے جا کے رکی۔ افسران جیسے ہی کار کی جانب بڑھے ڈرائیور نے گاڑی سے باہر نکل کر دوڑ لگا دی‘ افسران اس کے پیچھے بھاگے مگر وہ اندھیرے اور دھند سے فائدہ اٹھا کر بھاگ گیا‘ افسران واپس آئے اور گاڑی کی تلاشی لی تو ڈیش بورڈ سے ایک پیپر ملا‘ پیپر ڈی ایس پی احسان الحق کے نوٹس میں لایا گیاجس پر مالک کا نام اور موبائل نمبر لکھا تھا۔ڈی ایس پی احسان الحق نے رابطہ کیا تو معلوم ہوا یہ گاڑی شام سات بج کر پانچ منٹ پر دو کس ملزمان نے اسلحہ کے زور پر چھینی تھی۔ بیٹ کمانڈر نے سارا واقعہ ایس پی رانا سرفراز کے علم میں دیا‘ایس پی رانا سرفراز اور بیٹ انچارج نے گاڑی کے مالک کو کال کر کے گاڑی کے بارے میں پوچھا۔ مالک نے بتایا کہ 2021 ماڈل الٹس کار ہے جو کہ آج شام دوران ڈکیتی چھن گئی تھی۔ کار مالک نے کہا کہ وہ متعلقہ تھانہ کی پولیس کے ہمراہ روانہ ہے‘ موٹر وے پولیس کے افسران نے گاڑی کے اصل مالک ندیم کی موجودگی میں ایس ایچ او فرحان حسین اور اے ایس آئی آمین باجوہ تھانہ سٹی اے ڈویژن کے حوالے کی گئی۔ ایس پی رانا سرفراز اور بیٹ کمانڈر احسان الحق نے افسران کو شاباش دی‘ کیش ایوارڈ اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔
دوسری طرف رحیم یار خان پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کی فوری کارروائی اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی کار برآمد کر مالک کے حوالے کر دی۔ ملزمان کی تلاش جاری۔ تفصیل کے مطابق تحصیل صادق آباد چک 146 پی کے رہائشی محمد ندیم سے رات گئے تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے مسلح ملزمان نے کار چھینی اور فرار ہو گئے، تھانہ اے ڈویژن پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے کار اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور ضلع بھر میں پولیس کو الرٹ جاری کر دیا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کار کی لوکیشن کے مطابق موٹر وے پر کار کا تعاقب جاری رکھے ہوئے تھے اور موٹر وے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر موٹر وے پولیس بھی الرٹ ہو گئی اور ظاہر پیر کے قریب گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر ملزمان کار کو موٹر وے کی ایک سائیڈ پر کھڑا کرکے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جس پر تھانہ اے ڈویژن پولیس اور موٹر وے پولیس موقع پر پہنچی اور کار کو تحویل میں لے کر موقع پر ہی کار مالک ندیم کو گاڑی سپرد کر دی اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف زریعے استعمال کیے جا رہے ہیں۔