انار کلی بم دھماکے میں جان بحق ہونے والے رحیم یار خان کے 16سالہ یاسر کی نماز جنازہ ادا،

رحیم یار خان ( ) لاہور انار کلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں میں رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کا 16 سالہ نوجوان بھی جان بحق ہو گیا‘ لاش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا‘ علاقے کی فضا سوگوار۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز لاہور کے علاقے انار کلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کا رہائشی 16 سالہ محمد یاسر بھٹی شہید ہو گیا۔ محمد یاسر لاہور کے علاقہ میں محنت مزدوری کرنے کی غرض سے گیا تھا اور بیگ بنانے کا کام کرتا تھا۔ دھماکہ کے روز کھانا لینے کیلئے انار کلی بازار گیا جہاں پر اچانک دھماکے کی زد میں آگیا اور شہید ہو گیا۔ محمد یاسر کی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا‘ پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ محمد یاسر کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں