کانسٹیبل سمیت 3 افراد سے 3کلو سے زائد چرس برآمد”

رحیم یارخان( ) پولیس خفیہ اطلاع پربڑی کارروائی، کانسٹیبل سمیت 3 افراد سے 3کلوسے زائد چرس برآمدکرلی، کانسٹیبل سمیت2گرفتار، ایک موقع سے فرار، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس کوخفیہ اطلاع ملی کہ سابق پولیس کانسٹیبل ہسپتال روڈ کارہائشی وسیم سجاد چرس کی فروخت کے لئے جارہا ہے جس پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سابق پولیس کانسٹیبل وسیم سجاد کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے1کلو450گرام چرس برآمدکرلی، اسی طرح پولیس نے عوامی کالونی کے رہائشی تنویرعرف منا سے1کلو250گرام چرس جبکہ یاسین سے1کلو170گرام چرس برآمدکرلی، تاہم یاسین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے کانسٹیبل سمیت تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے فرارہوجانے والے یاسین کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں