عدالت کا سخت نوٹس” تشدد کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم”

رحیم یارخان( ) 12لاکھ سے زائد مالیت کے پیٹرول کی چوری کے گرفتار ملزمان پر پولیس تشدد کی رپورٹ عدالت میں پیش، عدالت کا سخت نوٹس، تشدد کے مرتکب تفتیشی سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم،

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سول جج اعجاز احمد کی عدالت میں پولیس تھانہ کوٹ سمابہ کے درج مقدمہ 15/22جس کے دو گرفتار ملزمان فخر حیات اور معمر شاہنواز پر پولیس نے دوران حراست تشدد کیا تھا جس پر فاضل عدالت کی جانب سے ایم ایس شیخ زید ہسپتال کو بورڈ تشکیل دے کر ملزمان پر کیئے جانے والے تشدد کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا گزشتہ روز سماعت کے دوران تشکیل دیئے جانے والے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ فاضل عدالت میں پیش کردی گئی جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ گرفتار ملزمان پر دوران حراست تشدد کیا گیا ہے، جس پر فاضل عدالت کے جج اعجاز احمد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو حکم دیا کہ گرفتار ملزمان پر تشدد کرے مرتکب اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدرمضان سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر ائندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں