رحیم یارخان ( ) اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے کہا ہے کہ ان کی کسی سے ذاتیات تھی نہ ہے اور نہ دل میں رکھتا ہوں میرٹ کو اوڑنا بچھونا بنایا، میرے لیے عوام کو لیڈ کرنے والے قابل احترام ہیں اور رہیں گے۔ کچہ میں آنے والے دن سخت ہوں گے جس کے لیے عوام اور پولیس کو ایک پیج پر ہونا ہوگا، صادق آباد ونڈرفل لوگوں کا شہر ہے عوام کی محبتیں اور ساتھ کام کرنے والے پولیس افسران کی بہادری اور وفا ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور تبادلہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ضلع رحیم یارخان میں سٹی سرکل کے لیے آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنی مرضی سے صادق آباد کو منتخب کیا کیونکہ وہ چیلنج قبول کرنے والے ہیں نہ کہ خوف کھانے والے صادق آباد میں تعیناتی بہت اچھی رہی اور انہوں نے یہاں کے عوام اور پولیس کو ونڈر فل پایا، میڈیا کا کردار بہت مددگار رہا اور انہیں زندگی کے بہترین تجربات سے گزرنے جا موقع ملا،
انہوں نے کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ ذاتیات تھی نہ ہے اور وہ کسی ایسی بات کو دل میں جگہ دیتے ہیں عوامی نمائندے ان کے لیے قابل احترام تھے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ہماری کسی سے مخالفت نہیں ہاں غلظ فہمی ضرور ہو سکتی ہے اور اس کی بنا پر جو بھی ہو اسے بھول کر آگے بڑھنا ہی زندگی ہے انہوں نے الوداعی تقریب کی لسٹ دیکھی تو منتظمین سے کہا کہ اس میں چار معزز مہمانوں کا اضافہ کیا جائے ان کی شرکت ہمارے لیے باعث صد افتخار ہو گی اور میں نے خود محترم سجاد وڑائچ، ایم پی اے ممتاز چانگ، آصف رشید اور طالوت سلیم باجوہ کا نام ڈلوایا اور انہیں دعوت نامہ بھجوایا لیکن آج تقریب میں ان کی کمی محسوس کر رہا ہوں،
انہوں نے آنے والے دنوں میں کچہ کی صورت حال سخت قرار دی اور پولیس افسران اور عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس سلسلہ میں ایک پیج پر رہ کر سد باب کے لیے اقدامات جاری رکھیں۔ انہوں نے صادق آباد کی عوام کی محبت اور رحیم یارخان پولیس کی بہادری کو ناقبل فراموش قرار دیا اور ان کے تعاون اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا، قبل ازیں ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی ایک اچھے آفیسر ہیں جنہوں نے فرائض منصبی کے دوران وردی اور اپنی مونچھوں دونوں کی لاج رکھی ان کی کچہ اور شہر صادق آباد میں جرائم کے قلع قمع کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ایک اچھے آفیسر کا ملنا مشکل ہوتا ہے اب ان کے خلا کو پر کرنے کے لیے رحیم یارخان پولیس اور سرکل صادق آباد کو انتظار کرنا ہو گا انہون نے بگٹی نے بہت مشکل حالات میں اچھا کام کیا اب ان کے کام کو آگے بڑھا کر ہم ان کے مشن کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کر کے عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کا فریضہ پورا کریں گے۔ تقریب میں تلاوت کلام پاک کا شرف سی ڈی یو انچارج حافظ عاصم نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ممبر امن کمیٹی فضل محمود حیدری نے پیش کی اور کہا کہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے سرکل میں بہترین خدمات پیش کرتے ہوئے بلا تفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنائی اور ایک جنگجو کی طرح کچہ میں خود آگے بڑھ کر ڈاکوؤں کو للکارہ اور پولیس کو شیروں کی طرح لڑایا اور کامیابیاں سمیٹیں انہوں نے اس موقع پر شہداء پولیس کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری صادق آباد میاں احسان الحق نے کہا کہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے میرٹ پر کام کیا اور ہر موقع پر خود آگے بڑھے شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں ان کا کر دار قابل تحیسن رہا۔ ندیم عباس چیمہ نے کہا کہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی چوروں، ڈاکوؤں اور چٹی دلالوں کے لیے خوف کی علامت بنے رہے انہوں نے اپنا دور عزت اور غیرت کے ساتھ گزارا جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے اچھے کے لیے دعا گو ہیں۔ ایس ایچ او کوٹسبزل نوید نواز واہلہ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی جو کہ اکتوبر 2018 تا اکتوبر 2019 تک سرکل پولیس آفیسر رہے ان کا یہ دور اہلکاروں کے لیے ایک اعزاز ہے کہ ان جیسے قابل آفیسر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا وہ اہلکاروں کے لیے مشکل وقت میں ڈھال ثابت ہوئے ہمیشہ کچہ میں اس مورچہ میں رہتے جہاں حملے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا۔ تقریب میں چوہدری شوکت داؤد، وکلاء سول سوسائٹی، ڈی ایس پیز فیاض احمد پنسوتہ، فرخ جاوید سرکل ایس ایچ اوز، اہلکاروں، اہل صادق آباد اور دیگر افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے محسن کو پھولوں سے لاد دیا، ڈھول کی تھاپ پر ان کو خوش آمدید اور رخصت کیا اور تحائف بھی پیش کئے۔
Load/Hide Comments