” کرپشن ہی کرپشن” اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالی سی پیک کے برے حالات‘

رحیم یارخان( ) موٹروے محمد پور رحیم یارخان قیام وطعام سہولیات کا فقدان مسافر ذلیل و خوار ,محکمہ نیشنل ہائی وے اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت کے باعث مسافروں کی آرام گاہ کی جگہ بھی کرپشن کی نذر اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالی سی پیک موٹروے کے برے حالات‘

عدم توجہی کے باعث مسافر دوہری اذیت میں مبتلا‘حکومتی ناقص پالیسیاں‘چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث قیام وطعام کی جگہ کے واش رومز کی ٹوٹیاں دروازے ودیگر سامان ہی غائب‘ مسافروں کا اصلاح واحوال کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق موٹروے پر سفر کرنے والے مسافر پریشانی میں مبتلا آرام گاہ کی جگہ پر کسی قسم کی سہولت میسر نہیں متعلقہ محکموں کی عدم توجہی یا لاعلمی نے مسافروں کو اذیت میں مبتلا کردیا کھانے پینے سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ایک طرف اور مسافروں کیلئے بنائے گئے واش رومز کے دروازے ٹوٹیوں سمیت سارا سامان غائب مسافروں کی دوہائیاں موٹر وے پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی‘مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح واحوال کامطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں