سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کو رحیم یارخان سے فوری ٹرانسفر کیا جائے

رحیم یارخان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب خان عرصہ تقریبا پندرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات موصوف بااثر شخص ہونے کی وجہ سے پندرہ سال سے رحیم یارخان میں غیر قانونی طور پر تعینات ہے موصوف کے خلاف کمشنر آفس بہاولپور میں کئی اہم انکوائریاں چل رہی ہیں جوکہ بااثر ہونے کی وجہ سے ردی کی ٹوکری کی نظر ہوئی پڑی ہیں۔

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب جوکہ عرصہ پندرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں آج تک موصوف کے سامنے ضلع رحیم یارخان میں آنے والے تمام ڈپٹی کمشنر بے بس دیکھائی دیئے جس وجہ سے چھوٹے ملازمین کو بلیک میل کرکے رشوت وصول کرتا ہے اور ڈپٹی کمشنر آفس کو اپنی ذاتی جاگیر بنا رکھا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق موصوف کے خلاف کمشنر آفس بہاولپور میں کئی اہم انکوائریاں چل رہی ہیں جس میں سابقہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کے جاری کردہ حکم کو بھی تبدیل کیا گیا تھا جس کا سابقہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کمشنر بہاولپور کو سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف فوری کاروائی کرنے کیلئے تحریر طور پر سفارش کی تھی لیکن عرصہ دو سال گزرنے کے باوجود کمشنر آفس میں موصوف کی انکوائریاں ردی کی ٹوکری کی نظر ہوکر رہ گئی ہیں موصوف کے خلاف آج تک کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ موصوف نے درجنوں ملازمین کی پرموشن روکی ہوئی ہے موصوف کی جانب سے پرموشن کیلئے ملازمین سے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ رشوت نہ دینے پر چار سال سے درجہ چہارم ودیگر ملازمین کی پرموشن سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب نے روکی ہوئی ہے۔موصوف نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے نائب قاصد سے بھاری رشوت وصول کرکے رجسٹری برانچ میں ٹرانسفر کردیا جوکہ غیر قانونی طو رپر ٹرانسفر کیا گیا لیکن موصوف کو کوئی پوچھنے والا نہ ہے۔ اس حوالے سے کمشنر بہاولپور آفس سے رابطہ کیا گیا تو اعلیٰ افیسر نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ عبدالوہاب غیر قانونی طور پر رحیم یارخان میں سپریٹنڈنٹ تعینات ہے جس کے خلاف کمشنر آفس بہاولپور میں انکوائریاں بھی چل رہی ہیں جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے اس حوالے سے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے مؤقف دینے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ افسران بالا سے مؤقف لیا جائے۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جہانزیب لابر سے اس بارے میں معلومات لی گئیں تو انہوں نے بتایا کہ میرے آنے سے پہلے کے معاملات ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ کرنا کمشنر کا کام ہے دوسری جانب شہریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرپٹ سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کو رحیم یارخان سے فوری ٹرانسفر کیا جائے اور اس کی جگہ ایماندار اور فرض شناس افیسر تعینات کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں