فائرنگ کمپیٹیشن کاانعقاد”

رحیم یارخان ( ) فائرنگ کمپیٹیشن کاانعقاد ایڈیشنل آئی جی آف ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال کا تاریخی اقدام ہے،

ٹیم رحیم یارخان کی اوور آل کامیابی ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی جانب سے دئیے گئے اعتماد کا نتیجہ ہے، ان خیالات کا اظہار فائرنگ کمپیٹیشن میں سب انسپکٹر کیٹگری جی تھری فائر مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے سب انسپکٹر صدام حسین دگڑوچہ نے ایونٹ کے انعقاد پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس فائرنگ کمپیٹیشین نے اہلکاروں میں نیا جذبہ اور روح پھونک دی ہے، اس سلسلہ میں ایڈیشنل آئی جی آف ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے جو تاریخی مقابلے منعقد کروائیں ہیں اس کے محکمہ پولیس پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے اور اہلکار پیشہ ورانہ مہارتوں میں بازی لے جانے کے لیے اب بہتر سے بہترین کے سفر پر گامزن ہوں گے، انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان پولیس ٹیم کی اوور آل کامیابی میں ہمارے کپتان ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کا کلیدی کردار ہے جس طرح انہوں نے ہمیں تیاری کروائی اور ہمیں اعتماد بخشا وہ ٹیم کی کامیابی کا زینہ بنا انہوں کہا کہ وہ اپنے اعلی افسران کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے عملی اقدامات کئے جن کی نظیر ماضی قریب میں نظر نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں