2 جعلی وکیل رنگے ہاتھوں گرفتار “

رحیم یار خان ( ) احاطہ عدالت میں یونی فارم پہن کر خود کو وکیل ظاہر کرکے سادہ لوگوں سے مختلف دفاتر میں کام کرانے کے لیے رقم بٹورنے والے دو جعلی وکیل رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پولیس ایڈوکیٹ کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن میں بطور سپریڈنٹ تعینات بستی پیر شہیداں کے رہائشی ایڈوکیٹ محمد حفیظ اشرف نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ احاطہ عدالت میں وکلا کا یونی فارم پہن کر خود کو وکیل ظاہر کرکے مختلف دفاتروں میں کام کرانے کے عوض بھاری رقم بٹورنے والےدو جعلی وکیل ملزمان محمد شہباز چنہ اور محمد ابابیل کو عدالت میں رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

جس پر دونوں ملزمان نے آپنا جرم قبول کرتے ہوے منت سماجت کرنا شروع کردیا۔ پولیس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سپرنٹینڈنٹ ایڈوکیٹ محمد حفیظ اشرف کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں