ہائی کورٹ کےحکم پر فیملی کورٹس میں سپیشل جج مقرر”

رحیم یارخان ()ہائی کورٹ کے حکم پر فیملی کورٹس میں زیر سماعت ڈگری کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے سپیشل جج مقرر کردیے گئے ۔رحیم یارخان سے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کو سپیشل ٹاسک دے دیا گیا ۔خاوند اور محکمہ مال والے ہو جائیں ہوشیار۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں فیملی کیسز میں زیر سماعت ڈگریوں کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ فیملی ڈگریزی کی سماعت کے لیے سپیشل جج مقرر تمام فیملی ڈگریز ان کو ٹرانسفر کردی جائیں تاکہ ان کو جلد نمٹایا جاسکے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد عاشق نے رحیم یارخان ہیڈ کوارٹر سے ندیم اصغر ندیم ۔صادق آباد سے نذر عباس۔خانپورسے عامر منظور اور لیاقت پور سے عرفان محمود کو سپیشل جج مقرر کردیا اور فیملی ڈگریاں ان کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تاکہ فیملی کیسز میں ڈگریوں پر جلد اور میرٹ پر فیصلے کیے جا سکیں تاکہ سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے یاد رہے کہ فیملی کیسز میں ندیم اصغر ندیم فیملی جج اپنے منفرد فیصلوں کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اس لیے خاوند اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ ہوشیار ہو جائیں اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب عدالت نے بچے کو والد کے حوالے کردیا ۔شرائط مقرر شرائط پوری نہ کرنے پر بچہ والدہ کے حوالے کردیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں والد امان اللہ کی درخواست پر عدالت نے نابالغ بچے ثناء اللہ کو والدہ صائمہ بی بی سے لے کر والد کے حوالے کرکے راضی نامہ کروا دیا جس کے تحت والد بچے کی اچھی تعلیم وترتیب کرے گا اور ہرماہ دو بار والدہ کو ملنے کی اجازت اور بیوی کو خرچہ نان ونفقہ ادا کرتا رہے گا۔ شرائط پوری نہ کرسکنے پر بچہ والدہ کے حوالے کردیا جائے جس پر دونوں فریقین نے رضا مندی ظاہر کرکے راضی نامہ کرلیا بچے کو والد کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں