پولیس افسران کی صلاحییتوں کو جانچنے کے لیے انسپکٹر تا اے ایس آئی اہلکاروں کا امتحان”

رحیم یارخان ( ) پولیس افسران کی صلاحییتوں کو جانچنے کے لیے آئی جی پنجاب کے حکم پر انسپکٹر تا اے ایس آئی کے عہدے کے اہلکاروں کا امتحان،

ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء اور ویجیلنس ٹیم نے امتحانی عمل کی نگرانی کی۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم پر صادق شہید پولیس لائن میں SCREENING/CATEGORIZATION AND TRAINING OF INVESTIGATION OFFICERS. کے تحت انسپکٹر سے لے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے تک کے پولیس افسران سے امتحان لیا گیا جس کی اوور آل نگرانی ڈی پی او محمد علی ضیاء نے کی، اس سلسلہ میں نگرانی کے لیے خصوصی طور پر دو ٹیمز بھی موجود تھیں جن میں ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپورمحمد ارسلان، ایس پی انوسٹی دوست محمد، ایس پی لیگل بہاولپور خان محمد، اے ایس پی سٹی بہالپور ڈاکٹر عزیر احمد خان، پولیس ٹریننگ سکول ملتان سے انسپکٹر سجاد علی، سب انسپکٹر محمد اصغر، ہیڈ کانسٹیبل شبیر احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر، ڈی ایس پی بھونگ حسن محمود جتوئی، ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا، ڈی ایس لیاقت پور اللہ یار سیفی اور ڈی ایس پی صادق آباد محمد زبیر بنگش بھی فرائض کی ادائیگی موجود تھے۔

پولیس افسران سے لیے جانے والے امتحانی پرچے میں تعزیرات پاکستان، ضابطہ فوجداری، قانون شہادت، عملی کارروائی پولیس، پولیس رولز، لوکل اینڈ سپیشل لاء سمیت تفتیشی مراحل سے متعلق سوالات شامل تھے جس کا مقصد پولیس افسران کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں