طالب علم سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار”

رحیم یارخان ( ) پولیس نے فوری کارروائی کر کے طالب علم سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر۔

بدلی شریف کا رہائشی طالب علم (ر) ہم جماعت کے گھر نوٹس لینے گیا تو ملزم نے اسلحہ تان کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ویڈیو بھی بنائی۔ تفصیل کے مطابق بدلی شریف کے رہائشی محمد مختار نے ماڈل پولیس اسٹیشن اقبال آباد پولیس کو تحریری درخواست دی کہ اس کا چھوٹا بھائی 17 سالہ (ر) اپنے ہم جماعت طالب علم کے پاس تعلیمی نوٹسسز لینے کے لیے گیا تو وہاں پر اوباش شعیب لنگراہ نے پسٹل دکھا کر جان سے مارنے کا خوف دلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ویڈیو بھی بنائی اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہی اوباش ملزم اور ویڈیو بنانے والے ملزم دونوں کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں