رحیم یارخان( )سندھ بلوچستان کے بعد رحیم یارخان میں جعلی کوکا کولا‘ جوس ودیگر مشروبات کا دھندہ عروج پر‘
شہر کے وسط میں واقع رامے ٹریڈرز پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کا چھاپہ‘ بغیر انوائس/ریکارڈ لاکھوں روپے کا مال برآمد‘ محکمہ فوڈ اتھارٹی رحیم یارخان نے تمام مشروبات کے سیپل لے کر متعلقہ حکام کو بھجوانے کے بعد مال ضبط کرتے ہوئے سیل کردیا۔مبینہ اطلاعات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی کے سابقہ ڈسٹری بیوٹر نے راتوں رات ٹرکوں کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کوکا کولا مہیا کرکے گودام میں سٹاک کرلی شہری کی درخواست پر محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن‘ جعلی مشروبات کی خریدوفروخت میں ملوث بڑے گروہ کا انکشاف‘جعلی غیر معیاری مشروبات کی خریدوفروخت میں ڈاکخانہ بازار نزد غلہ منڈی‘دڑی سانگی‘خان پور روڈ نزد پنجاب کالج‘ سلطان پور سمیت شہر وگردونواح میں درجنوں جعلی ڈسٹری بیوٹر شامل‘ رحیم یارخان کی مقامی ملٹی نیشنل کمپنی نے ضلعی انتظامیہ کو 18فروری 2022کو رجسٹرڈ ڈسٹری بیوٹر کی لسٹ مہیا کی تھی جس کے بعد جعلسازوں کے خلاف کاروائی کا عمل شروع ہوا۔
تفصیل کے مطابق اے کے مارکیٹنگ‘بسم اللہ بیوریجرز‘پاک بیوریجز کوکاکولا کمپنی کے ڈسٹری بیوٹرز نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو درخواست دی کہ رحیم یارخان میں جعلی مشروبات جن میں کوکا کولا سمیت مختلف قسم کے مشروبات شامل ہیں جنہیں رحیم یارخان شہر وگردونواح میں سرعام غیر قانونی طریقہ سے فروخت کیا جارہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں کوکا کولا کمپنی تمام سابقہ ڈسٹری بیوٹرز کو ختم کردیا ہے جس کے باوجود بھی جعلی مشروبات کی خریدوفروخت دھڑلے سے جاری ہے جن کی تصدیق بھی مجاز اتھارٹی نے کردی ہے۔جس پر ضلعی انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے بڑے مگرمچھ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حسن کالونی میں واقع رامے ٹریڈرز کے گودام میں موجود بڑی تعداد میں پڑے مشروبات کو سیل کرتے ہوئے خریدوفروخت سے روک دیا اور سینپل محکمہ فوڈ اتھارٹی نے حکام بالا کو بجھوا دیا تاکہ مزید کاروائی ہوسکے۔مبینہ اطلاعات کے مطابق جعلسازی ہیرا پھیری دونمبری کرنے پر مقامی ملٹی نیشنل کمپنی نے سابقہ ڈسٹری بیوٹرز کی رجسٹریشن کینسل کرتے ہوئے مال ضبط کرکے واپس لے لیا تھا بعدازاں موصوف جعلسازی کرنے والے گروہ نے رات کی تاریکی میں بڑے بڑے ٹرکس منگوا کر جعلی مشروبات کی سیل لگا دی جوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق رحیم یارخان میں نئے ڈسٹری بیوٹرز جعلسازوں کے خلاف کمرکستے ہوئے بڑا انکشاف سامنے لے آئے جعلسازوں نے موقع پر پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ سمیت نشاندہی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن کام نہ آئی محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ اپنا کام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
اس حوالے سے اے کے مارکیٹنگ‘بسم اللہ بیوریجز‘پاک بیوریجز کے مالکان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے ابھی ایک کاروائی کی ہے جس کے بعد درجنوں اور جعلسازوں کے خلاف کاروائی کرنا باقی ہے جعلی مشروبات کی خریدوفروخت کرنے والوں کا محاسبہ کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مشروبات سے انسانی جانوں کا بھی نقصان ہوسکتا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ کو اسی طرح سب کے خلاف ایکشن لینا چاہئے جعلسازوں کی لسٹ ضلعی انتظامیہ کو مہیا کردی گئی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان‘اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان سمیت متعلقہ حکام سے مزید کاروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔
Load/Hide Comments