سابقہ منگیتر کو اغواء کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار”

رحیم یارخان ( ) پولیس کی فوری کارروائی مبینہ سابقہ منگیتر کو اغواء کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار۔

تفصیل کے مطابق تھانہ ظاہر کے علاقہ ججہ عباسیاں کی رہائشی حسینہ مائی نے تھانہ ظاہر پیر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی (خ) جو کہ پرائیویٹ سکول ٹیچر ہے سکول سے چھٹی کے وقت گھر واپس آرہی تھی کہ اسے ہارون احمد اور دیگر دو ساتھیوں نے زبردستی کار میں سوار کر کے اغواء کر لیا ہے جس پر ایس ایچ او ظاہر پیر اسداللہ مستوئی اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے اغواء کاروں کا تعاقب شروع کر دیا اور اس دوران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرتے رہے اور آخر کار مغوی (خ) کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر کے حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں