دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں”

رحیم یارخان ( ) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح ضلع رحیم یارخان پولیس نے بھی کلچر ڈے جوش جذبے سے منایا،

ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء سمیت سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے قومی لباس سے ساتھ پگڑی پہنی۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جاری شدہ ہدایات کے مطابق 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے کے طور پر منایا جانا تھا جس میں پنجاب کے دیگر اداروں اور شعبوں کی طرح ضلع رحیم یارخان پولیس کی جانب سے بھی یہ دن بھر پور جوش و جذبے سے منایا گیا، ڈی پی او محمد علی ضیاء، سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے قومی لباس زیب تن کیا اور پنجاب کلچر کی علامت پگڑی سر پر پہنی، اس موقع پر ڈی پی او محمد علی ضیاء نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت کے رنگ بہت رنگیں، دنیا سے مختلف اور پیارے ہیں، اگر پاکستان کے تمام ثقافتی رنگ اکھٹے کیے جائیں تو اس سے ایک خوبصورت گلدستہ ترتیب پاتا ہے اور یہ بہت خوبصورت ہے، انہوں نے کہا کہ ثقافت کو قائم رکھنا اور اس کا دن منانے کا مقصد اپنے بزرگوں کے اطوار کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہے یہ ہماری تاریخ اور تہذیب و تمدن کا آئینہ دار ہے۔

دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں۔آر پی او بھاولپور شیر اکبر
تفصیلات کے مطابق آر پی او بھاولپور نے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب کا روائیتی دن پنجاب کا ثقافتی لباس پہن کر منایا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے دفتر میں سفید شلوار قمیض اور علامتی پگڑی پہنے رکھی اور اسی لباس میں اپنے دفتر میں عوالناس کے مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی ثقافت کو یاد رکھتی ہیں۔ اور اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ لاء اینڈ آرڈر پر عملدرامد ہماری ذمہ داری ہے اور ہر اچھے برے حالات میں شہری ہمیں اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے۔

رحیم یار خان( )حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایات پر ضلع بھر میں پنجاب کے ثقافتی دن کو منانے کے حوالہ سے مختلف پروگرامز کا انعقاد جاری۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کونسل جناح ہال میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)بیرسٹربلال سلیم تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد شفیق، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید ارشاد، صدر پریس کلب چوہدری جاوید احمد، میاں سعد حسن نے شرکت کی جبکہ تقریب میں شعراء کرام شہباز نیئر، راشدہ کامل، شبنم اعوان، ناصر محمود لالہ، اعجاز توکل، مرزا فیصل، حمیدصابری، خالد جاوید سمیت دیگر شعراء کرام نے اپنی پنجاب شاعری سے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)بیرسٹر بلال سلیم نے کہا کہ پنجاب شاندارا ثقافتی روایات کا امین ہے، پنجاب کی ثقافت سے ہمیں امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو اس سے روشناس کرانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں