بزدار حکومت کا لاہور شہر کیلئے ایک بڑا اقدام،لاہور میں سمارٹ واٹر میٹر لگیں گے، واسا اور غیر ملکی کمپنی کے درمیان معاہدہ”
وزیراعلیٰ آفس میں سمارٹ واٹر میٹر کی تنصیب کے سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہمان خصوصی
لاہو رمیں 7لاکھ 11ہزار سے زائد سمارٹ واٹر میٹر لگیں گے، کمپنی 93 فیصدگھریلو اور7 فیصدکمرشل سمارٹ میٹر لگائے گی
سمارٹ ڈیجیٹل واٹرمیٹر کی بدولت گھر گھر جا کر ریڈنگ لینے کی ضرورت نہیں،پانی کی بچت ہوگی اور واسا کاریونیو بڑھے گا
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی کے تحت سمارٹ واٹر میٹر نگ کا معاہدہ خوش آئند،دائرہ کا دیگر شہروں تک بڑھائینگے:عثمان بزدار
لاہور15مارچ: بزدار حکومت کا لاہور شہر کے لئے ایک بڑا اقدام،لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سمارٹ واٹر میٹر لگیں گے۔ واسا اور غیر ملکی کمپنی کے درمیان سمارٹ واٹر میٹر لگانے کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں سمارٹ واٹر میٹر کی تنصیب کے سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
Xiang لاہور واٹر میٹرنگ کمپنی اور واسا کے حکام نے سمارٹ واٹر میٹرز لگانے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ معاہدے کے تحت لاہو رمیں 7لاکھ 11ہزار سے زائد سمارٹ واٹر میٹر لگائے جائیں گے۔ کمپنی 93%گھریلو اور7%کمرشل سمارٹ میٹر لگائے گی۔ کمپنی 10 سال تک سمارٹ میٹر کی تنصیب او ردیکھ بھال کرے گی۔ سمارٹ ڈیجیٹل واٹرمیٹر کی بدولت گھر گھر جا کر ریڈنگ لینے کی ضرورت نہیں۔سمارٹ ڈیجیٹل واٹرمیٹر سے پانی کی بچت ہوگی اور واسا کاریونیو بڑھے گا۔ سمارٹ واٹر میٹرنگ پراجیکٹ کے مقامی اسمبلنگ پلانٹ سے روزگار کے مواقع پیدا اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی کے تحت لاہور میں سمارٹ واٹر میٹر نگ کا معاہدہ خوش آئندہے۔لاہو رواٹر میٹرنگ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا منصوبہ ہے۔ سمارٹ واٹر میٹرپراجیکٹ کی افادیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کا دائرہ کا دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسدکھوکھر،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ،واساحکام، چینی کمپنی کے عہدیداران اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
٭٭٭٭٭
Load/Hide Comments