مالی مدد کا امداد کاچیک MPA چوہدری آصف مجید نے مستحق خاندان کے حوالے کر دیا”

رحیم یار خان( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے مستحق خاندان کی مالی مدد کا امدادی چیک رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری آصف مجید نے اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری کے ہمراہ مستحق خاندان کے فرد کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر حاجی ظہور گجر بھی موجود تھے۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ متعلقہ خاندان نے علاج معالجہ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مالی امداد کی درخواست دی تھی جس کے لئے انہوں نے بھی کوشش کی اور آج ایک خاندان کو 1لاکھ مالیت کا چیک وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کر دیا گیا ہے۔چوہدری آصف مجید نے بتایا کہ مزید خاندانوں کو بھی جلد امداد فراہم کی جائے گی تاکہ ان خاندانوں کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکے اور وہ بہتر انداز سے اپنے معاملات زندگی انجام دے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں