رحیم یارخان( )شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں شجرکاری مہم کاآغاز کردیاگیا، گزشتہ روز شیخ زید میڈیکل کالج میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرطارق احمد اور ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید نے فیکلٹی کے ہمراہ پودے لگا کرمہم کا آغازکیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرطارق احمد نے کہاکہ درختوں کا ماحولیاتی تبدیل میں اہم کردار ہے اور ہمارے ملک میں درختوں کی شدید کمی ہے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے اوراس موسم میں لگائے گئے پودوں کے بڑھنے کے چانس بہت زیادہ ہوتے ہیں کہ شجر کاری مہم سے ہماراماحول خوشگوار ہوگاشجرکاری کی اس مہم میں تمام ڈاکٹرز، فیکلٹی اورطلباء وطالبات حصہ لیں گے اوراس مہم کوکامیاب بنائیں گے۔ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمدنے کہاکہ درخت کسی بھی ملک کا قابل قدر اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو معاشی اور ماحولیاتی حالات کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، موسم بہار کی شجرکاری مہم ہمارے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور آنیوالی نئی نسلوں کو سر سبز و صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا,
ہیڈآف بائیوکمیسٹری ڈاکٹرشیخ خرم سلام سہگل، ڈاکٹرطارق غفور، ڈاکٹرنصیراحمدچوہدری نے کہاکہ سرسبز وشاداب پاکستان کے لیے ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر زیادہ سے زیادہ درختوں لگانے ہوں گے تاکہ ہمارا ماحول خوشگوار ہوسکے ہرشہری کوچاہیے کہ اپنے گھروں، گلی محلوں دفاترمیں اپنے حصے کے دوپودے ضرورلگائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں صاف ستھرے ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔ ڈی ایم ایس جنرل ومیڈیافوکل پرسن ڈاکٹرراناالیاس احمدنے کہاکہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے اورسنت رسوؐل ہے اس قومی مہم میں ہرشہری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے،
اس موقع پرتمام شرکاء نے شجرکاری مہم میں اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے اوراس مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاکی۔اس موقع پرڈاکٹرجاویداقبال، ڈاکٹرطارق حسین، ڈاکٹراصغرچوہدری، ڈاکٹرصدیق چوہدری، ڈاکٹراویس حمید، ڈاکٹرعامر، ڈاکٹرمظہر،عمران ارشدودیگرموجودتھے۔
Load/Hide Comments