اسلحہ ڈیلر جدید ہتھیاروں سے بھرے تھیلے سمیت گرفتار”

رحیم یارخان ( ) بھونگ پولیس نے اسلحہ ڈیلر کو جدید ہتھیاروں سے بھرے تھیلے سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم مقصود ماچھی اسلحہ لیے پل شاہ پور کے قریب موجود تھا کہ پولس جا پہنچی۔ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بھونگ پولیس کے سب انسپکٹر سہیل اصغر دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دوران جنرل ہولڈ آپ پل پکا بھٹہ پر موجود تھا کہ اسی دوران مخبر نے اطلاع دی کہ ناجائز اسحہ کی خرید و فروخت میں ملوث اصغر ماچھی اس وقت پل شاہ پور کے قریب موجود ہے، جس پر سب انسپکٹر سہیل اصغر نے پولیس پارٹی کو سرسری بریفنگ دی اور موقع پر جا پہنچے جہاں موجود ملزم کھسکنے لگا تو پولیس نے قابو کر کے حراست میں لے کر اس کے ہاتھ میں موجود تھیلے کی تلاشی لی تو بورے سے جدید ہتھیار برآمد ہوئے جن میں ایک عدد رائفل 44 بور، ایک عدد رائفل 7MM، ایک عدد پسٹل 30 بور، میگزینز اور مختلف بور کی 61 گولیاں برآمد ہوئیں جنہیں حسب ضابطہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، ملزم مقصود ماچھی اسلحہ کو اپنے پاس رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہ پیش کر سکا جس پر اس کے خلاف پنجاب اسلحہ آرڈیننس 2015 کی دفعات 13-2AB کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں