نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار،

رحیم یارخان ( ) پولیس کی فوری کارروائی نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار،

ایس ایچ او سیف اللہ خان اور ٹیم نے دوران تفتیش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی نعش برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق چک 01 این پی کے رہائشی نیاز احمد نے تھانہ صدر صادق آباد پولیس کو تحریری درخواست دی کہ دو ماہ قبل اس کا نوجوان بھتیجا آصف گوپانگ ایک مقامی شخص کے ڈیرے پر بیٹھا تھا کہ ملزم نیاز عرف ڈھولا گوپانگ دیگر افراد کے ساتھ دو موٹر سائیکلوں پر آیا اور آصف کو اس کی ماں کی بیماری کا کہہ کر موٹر سائیکل پر سوار کر کے ساتھ چوک بہادر پور لے گیا کافی دن گزرنے پر جب آصٖف واپس نہ آیا تو نیاز عرف ڈھولا سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ مزدوری پر گیا ہے کچھ دن بعد آجائے گا لیکن تاحال واپس نہ آیا ہے ملزم نے اسے کہیں چھپا رکھا ہے جس پر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے ملزم نیاز عرف ڈھولا گوپانگ کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش آصف گوپانگ کو قتل کرنے کا انکشاف کیا جس پر پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آصف کی نعش برآمد کر کے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ میں قتل کی دفعہ شامل کرکے مزید تفیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں