ہولی کی خصوصی تقریب” وزیراعلیٰ کو ہندو کمیونٹی کی طرف سے چولستان کی روایتی پگ پہنائی”

ہولی کی خصوصی تقریب،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہندو کمیونٹی کی طرف سے چولستان کی روایتی پگ پہنائی،کیک کاٹاگیا,

ہندو،سکھ،کرسچن اوردیگر اقلیتی نمائندوں کی تقریب میں شرکت،ہندو مذہبی رہنما نے ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کی دعا کی
پاکستان میں اقلیتوں کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے، بھارت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا:عثمان بزدار

لاہور ( ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہولی کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ پنجا ب کے مختلف علاقو ں سے آنے والے ہندو،سکھ،کرسچن اوردیگر اقلیتی نمائندے ہولی کی تقریب میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایم پی اے یدسٹرچوہان نے ہندو کمیونٹی کی طرف سے چولستان کی روایتی پگ پہنائی۔ہندو مذہبی رہنما نے ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔ ہندو کمیونٹی اوردیگراقلیتی رہنما ؤں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہولی کی تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔پاکستان میں اقلیتوں کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے، بھارت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔حکومت پنجاب نے ہندو کمیونٹی سمیت اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے خاطر خواہ فنڈز فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی علاقوں کی ترقی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اقلیتی برادری کو ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ دیا ہے۔ اقلیتی ایم پی اے یدسٹرچوہان نے کہا کہ پاکستان میں ہندو اور کرسچن سب کو پوری مذہبی آزادی حاصل ہے -شرکاء نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہمیں پاکستان میں تحفظ کا جو احساس حاصل ہے انڈیا میں اقلیتیں اس کا تصوربھی نہیں کر سکتیں – صوبائی وزراء اعجاز عالم، تیمور بھٹی، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، اراکین پنجاب اسمبلی یدسٹر چوہان، ہارون عمران گل، مہندر پال سنگھ، سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہندوکمیونٹی کے رہنماؤں نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں