27اکتوبر2019
رحیم یار خان( )مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ضلع بھر میں یوم سیاہ منایا گیا،
چاروں تحصیلوں میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور ریلیاں نکالی گئی، مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی ، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر ز چوہدری اعتزاز انجم ، ریاست علی، سی ای ا وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رنداھاوا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، پرنسپل گورنمنٹ خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی سمیت ممبران امن کمیٹی ریاض احمد نوری، قاضی خلیل الرحمن،پی ٹی آئی رہنما شمیل مرزا، مون چوہان، چوہدری محمد اشرف، فوزیہ عباس، نائب صدر چیمبر آف کامرس افتخار انجم، چوہدری بوٹا طاہر، محبوب خان، چوہدری محمد بوٹا عابد، ڈاکٹر ماجد خان سمیت ضلعی محکموں کے افسران ، ملازمین، سول سوسائٹی، وکلائ، ڈاکٹرز، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، انجمن تاجران اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ بھارت اپنی بزدل افواج کی طاقت کے بل بوتے پر کشمیروں کے حقوق غصب کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، آئے روز نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ و انہیں شہید کیا جا رہا ہے مگر بھارت جان لے کہ جدوجہد آزادی کی تحریک کو ظلم و ستم سے دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی منصفوں کو انصاف کے تقاضے یاد کرانا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ار ادیت کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور تحریک آزادی کشمیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل تک ہر فورم پر پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ریلی کے اختتام پر قاضی خلیل الرحمن نے دعا کرائی۔