جی ایم ایڈمن اور ایم ڈی” سوئی گیس کے وارنٹ گرفتاری جاری”

رحیم یارخان( ) بلڈنگ کرائے پر حاصل کرکے کرایہ کی ادائیگی نہ کرنے اور بلڈنگ میں تورپھوڑ کرنے پر عدالت کی جانب سے جاری کی جانیوالی ڈگریوں پر جنرل منیجرایڈمن محکمہ سوئی گیس، منیجنگ ڈائریکٹر محکمہ سوئی گیس اور ٹرانسمیشن آفیسر سوئی گیس کے وارنٹ گرفتاری جاری، 9 لاکھ 42 ہزار سے زائد مالیت کی ادائیگی نہ کرنے پر گرفتار کرنے کاحکم،

تفصیل کے مطابق بزنس مین کالونی کے رہائشی آصف محمود سے محکمہ سوئی گیس رحیم یارخان کی جانب سے بزنس مین کالونی میں بلڈنگ کرائے پر حاصل کی گئی،فریقین میں کرایہ نامہ وبلڈنگ کی تور پھوڑکے نقصان کے ازالہ کرنے کامعاہدہ طے پایا، بعدازاں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کرائے کی مد میں 7 لاکھ 42ہزار500روپے کی رقم ادا نہ کی گئی اوراسی طرح کرائے پر حاصل کی گئی بلڈنگ میں 2لاکھ سے زائد مالیت کی توڑ پھوڑکی گئی جس کی ادائیگی کیلئے بلڈنگ مالک آصف محمود نے محکمہ سوئی گیس کے جنرل مینجرایڈمین، مینجنگ ڈائریکٹر لاہور اور ٹرانسمیشن آفس رحیم یارخان سے باربار ادائیگی کی درخواست کی تاہم ادائیگی نہ کیئے جانے پربلڈنگ مالک آصف محمود نے عدالت سے رجوع کرلیا، جس پر محکمہ سوئی گیس کے خلاف عدالت کی جانب سے 7 لاکھ 42 ہزار 500 اور 2 لاکھ روپے مالیت کی ڈگریاں جاری کردی گئیں،
عدالت کے حکم کے باوجود مالک بلڈنگ کو ادائیگیاں نہ کیئے جانے پر گزشتہ روز سول جج ندیم اصغرندیم نے سماعت کے دوران جنرل مینجر ایڈمن، مینجنگ ڈائریکٹر وسیکشن آفیسر محکمہ سوئی گیس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مثل مقدمہ داخل دفترکردی اورہدایت کی کہ ادائیگی نہ کیئے جانے پر محکمہ سوئی گیس کے ان افسران کو گرفتارکرکے عدالت کے روبرو پیش کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں