جونیئر تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد

رحیم یار خان( )ضلعی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سپورٹس جمنازیم رحیم یار خان میں جونیئر تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کورونا کے باعث آن لائن سیؤل کپ ساؤتھ کوریا میں تائیکوانڈو پومزا کیٹگری کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں شیلڈز و سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت ضلعی چیئرمین انجمن تاجران میاں عبدالسلام جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے کی۔اس موقع چوہدری بوٹا طاہر، اسلام نورانی، چوہدری محمد ندیم، جنرل سیکرٹر ی ورلڈ چلڈرن سپورٹس کمیٹی پاکستان شکیل یوسف سمیت تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں، شائقین اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہان خصوصی میاں عبداسلام نے کہا کہ آج کی تقریب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس تقریب کے تمام مہمانان کا تعلق مختلف سپورٹس حلقوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی تائیکوانڈو سے وابستہ رہ چکے ہیں اور اس کھیل کی ترویج کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کریں انہوں نے ضلع میں تائیکوانڈو کے فروغ میں شکیل یوسف اور سہولیات فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت تیز رفتاری سے ضلع بھر میں سپورٹس سہولیات میں اضافہ کر رہی ہے اور عنقریب ضلع رحیم یار خان میں تمام نوعیت کی سپورٹس سہولیات دستیاب ہوں گی جس کے لئے ہمارے کھلاڑٖیوں کو دیگر بڑے اضلاع میں نہیں جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے یوم پاکستان کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ تمام صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی سرپرستی میں یوم پاکستان کے حوالہ سے مختلف صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔شکیل یوسف جنرل سیکرٹری چلڈرن سپورٹس کمیٹی پاکستان نے اپنے خطاب میں تائیکوانڈو میں ضلع کا نام روشن کرنے والے تمام سینئرز اور جونیئرز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عالمی وباء کورونا نے دیگر شعبہ جات کی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے تاہم عالمی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے آن لائن پومزامقابلوں کا انعقاد کرایا گیا جس کی جونیئر کیٹگری میں ہمارے ضلع سے تعلق رکھنے والے تائیکوانڈو جونیئر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ، سلور اور ربراؤنز میڈل اپنے نام کیے اس کامیابی پر میں کھلاڑیوں، آفیشلزاور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلعی انتظامیہ و سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ضلع میں تائیکوانڈو کے قومی سطح کی چیمپین شپ منعقد کی جائے گی۔انہوں نے سپورٹس سرگرمیوں میں تعاون کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور ضلعی سپورٹس آفیسر کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں