موجودہ دورمیں میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے, چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

رحیم یار خان( ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی منتخب کابینہ کے اعزاز میں ہائی ٹی کااہتمام،

صدرجاوید اقبال چوہدری،جنرل سیکرٹری بلال حبیب کی قیادت میں عہدیدارن کے وفد میں شامل سینئرنائب صدرفاروق احمد سندھو، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق، سیکرٹری انفارمیشن محمد سلیم چشتی، ایگزیکٹو ممبران حسین احمد، عامر بھٹی، محمد اقبال، سابق صدرقیصرغفور چوہدری، عزیرالحق چوہدری کاچیمبر پہنچنے پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی میڈیا چوہدری شوکت حیات ودیگر نے استقبال کیاجبکہ اس موقع پرانجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری اورصدر انجمن آڑھتیاں نیوغلہ منڈی چوہدری انواراحمد نجمی، میاں خالد شاہین، میاں طارق محمود، قاری ظفراقبال شریف، چوہدری عظمان اصغر، اسلام نورانی، میاں شوکت علی، میاں شفیق الرحمن ودیگربھی موجود تھے،

چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے کانفرنس روم میں چیمبراورڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران کے درمیان دونوں اداروں کے درمیان باہمی روابط مضبوط بنانے، شہراورتاجربرادری سمیت عام شہریوں کے مسائل کے خاتمے اورتعمیروترقی کے لیے مل جل کرکام کرنے پراتفاق کیاگیا۔ اس موقع پرصدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری جاویدارشاد، چوہدری محمداشرف، چوہدری شوکت حیات، انواراحمدنجمی، وقاص احمدوڑائچ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت تعمیری صحافت کوفروغ دیاہے موجودہ صدرپریس کلب جاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب اورتمام عہدیداران پریس کلب کی بہتری اوراپنی صحافتی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے شہرکے موجودہ بڑے مسائل کے ساتھ ساتھ تاجربرادری کے مسائل کوبھی بھرپوراندازمیں اجاگرکریں گے موجودہ دورمیں میڈیاکاکردارناقابل فراموش بن چکاہے ہماری کوشش ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ساتھ باہمی روابط کومزیدبہتربنایاجائے اورمل جل کراس شہراورعوام کی بہتری کے لیے کام کریں، انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب نے ہمیشہ تاجربرادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکران کی آوازکوناصرف حکام بالاتک پہنچایابلکہ حکومتی ایوانوں تک تاجربرادری کے مسائل کواجاگرکیاہم آج ڈسٹرکٹ پریس کلب کے منتخب عہدیداران کوچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری آنے پرخوش آمدیدکہتے ہیں اوریقین دلاتے ہیں کہ رواں سال چیمبراورپریس کلب مل کرتاجراورصحافی برادری کے مسائل حل کریں گے۔

اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، سینئرنائب صدرفاروق احمدسندھو، سیکرٹری انفارمیشن محمدسلیم چشتی اورسابق صدرقیصرچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی طبقہ بے لوث شہراورمعاشرے کی تعمیروترقی اورعزت ووقارکے لیے شب وروزکوشاں ہے تاجربرادری کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اورصحافیوں نے ہمیشہ تاجروں کودرپیش مسائل پرآوازاٹھائی اوران کے ساتھ کھڑے رہے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے درمیان مضبوط اوردیرپاروابط کے دوررس نتائج آئیں گے انہوں نے کہاکہ ہم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرچوہدری جاویدارشاد، چوہدری محمداشرف، چوہدری شوکت حیات، چوہدری انواراحمدنجمی ودیگرعہدیداران کی جانب سے چیمبرآف کامرس مدعوکرنے پران کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں