مہنگائی مکاؤ‘حکمران بھگاؤ لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ میاں امتیاز احمد

رحیم یارخان( . ) موجودہ نااہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کا وقت قریب آچکا ہے‘ مہنگائی مکاؤ‘حکمران بھگاؤ لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ میاں امتیازاحمد نے اپنی رہائش گاہ پر مہنگائی مکاؤ مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں امتیازاحمد نے کہا کہ شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے رحیم یارخان سے قافلے 28مارچ کی صبح کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جس میں ہزاروں کارکن شریک ہوں گے۔ میاں امتیازاحمد نے مزید کہا کہ لوگ غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں‘ عوام اب ان ظالم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ان کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔موجودہ نااہل اور اخلاقیات سے عاری حکمرانوں سے نجات سے ہی ملک کی تعمیروترقی پروان چڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے قول وفعل کے تضاد کو یوٹرن کا نام دے کر اپنی کامیابی قراردیا مگر ان کے یوٹرن نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صوبائی نائب صدر سردار ظفرخان ترین ایڈووکیٹ‘ سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی‘ جے یوآئی کے رہنما قاری ظفراقبال شریف‘ قاری عامرفاروق عباسی‘ شیرافگن ایڈووکیٹ‘ عمرحمیدچوہدری‘ میاں احمدامتیاز‘ میاں اثمار اکرم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی اور منحرف ارکان تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اقتدار جانے کے خوف سے عمران نیازی بدزبانی اور الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے قائد عوام میاں نواز شریف کو لانا ہوگا‘ ملک وقوم کی بہتری اور ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے‘ عوام کی نگاہیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کے لیے کارکن تیاری کریں,

اپنا تبصرہ بھیجیں