پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن”

رحیم یار خان ( ) ممنوعہ اورغیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والے آگئےپنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجہ میں۔9 سو 15ساشے ممنوعہ گٹکا، 100لٹر رینسڈ آئل برآمد کرکے تلف، 80 ہزار روپےکا بھاری جرمانہ عائد, کارروائیاں دورانی چوک، عباسیہ پل رحیم یار خان میں پان شاپس اور پاپڑفیکٹری پر کی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

ممنوعہ اورغیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والے آگئےپنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجہ میں۔ 9 سو 15ساشے ممنوعہ گٹکا، 100لٹر رینسڈآئل برآمد کرکے تلف، 80 ہزار روپے کا جرمانہ عائد، کارروائیاں دورانی چوک،عباسیہ پل رحیم یار خان میں پان شاپس اور پاپڑفیکٹری پر کی گئی۔اس بارےمیں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھاکہ ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 70ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ پاپڑفیکٹری میں 100 لٹر رینسڈآئل تلف کرتےہوئے10ہزارروپےکاجرمانہ بھی عائدکردیاگیا۔بھاری مقدار میں پائے جانے والے گٹکا ساشوں کو موقع پرتلف کردیا گیا۔

گٹکا جیسی ممنوعہ اشیاء سے گلے اور منہ کے کینسرجیسی موزی امراض جنم لیتی ہیں۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء کی ترسیل نہیں ہونے دیں گے۔ممنوعہ اشیاء کی فروخت سنگین جرم ہے۔عوام کی صحت کے ساتھ ملاوٹ مافیا کو نہیں کھیلنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں