محکمہ زراعت کا فارمرز ڈے کا انعقاد”

رحیم یار خان ( ) محکمہ زراعت کا کوٹ سمابہ میں فارمرز ڈے کا انعقاد ,

جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اقرار حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حسیب اکبر نے کاشتکاروں کو بریفنگ دی تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو کاشت کے جدید طریقہ سے کاشت کے حوالے سے بریفنگ کے لیے کوٹ سمابہ میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اقرار حسین نے فارمرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے کوئی بھی فصل کاشت کرنے سے پہلے پیداوار کا ٹارگٹ لآزمی سیٹ کریں پھر ٹارگٹ کے حساب سے کھادوں کا استعمال کریں اور دیگر زرعی اشیاء کا استعمال محکمہ سے مشاورت کے بعد کریں تاکہ فضل کی اچھی پیدوار حاصل کی جا سکے,

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری حسیب اکبر نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کپاس کے بیج اور پی بی اوپس پر سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ کسان زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کر سکیں اور کاشت کار آئی پی ایم طریقہ کار اپنا کر کپاس کی اچھی پیدوار حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے مذید کہا کے کسان کپاس کی کاشت کر کے خود کو اور ملک کو خوشحال بنائیں اس موقع پر زراعت افیسر کوٹ سمابہ ضمیر جعفر نے کہا زمیندار کماد کی اچھی فضل پیداوار کے لیے پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کریں فارمر ڈے کے اختتام پر وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت لگائے گئے نمائشی پلاٹس گندم کے کاشتکاروں کو چیک انعام تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں