تھانہ سٹی اے ڈویژن کی بڑی کارروائی جعلی نیب آفیسر گرفتار مقدمہ درج
رحیم یار خان( ) تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی خود کو جعلی نیب آفیسرظاہر کرنے والا ملزم گرفتارمقدمہ درج،ترجمان پولیس
ملزم سے ناجائز اسلحہ رپیٹر12,بور ،پسٹل 30بور، بڑی تعداد میں کارتوس اور گولیاں بھی برآمد، پولیس نے ملزم سے نیںب کا جعلی محکمانہ کارڈ اور مختلف اقسام کی مہریں برآمد کر لیں۔ ملزم سندھ پولیس کی یونیفارم پہین کر خود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نںیب ظاہر کرتا تھا۔ ترجمان
ملزم سابقہ ریکارڈی ہے ملزم کے قبضہ سے بلا نمبر ی کار بھی برآمد،ترجمان پولیس۔
برآمدہ شناختی کارڈ کے مطابق ملزم کا نام راجہ طارق ہے۔مزید تفتیش جاری۔مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہچایا جائیگا۔ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء۔