پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار”

رحیم یارخان ( ) آباد پور پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار، فرار ملزمان کی تلاش جاری۔

گرفتار ملزم تھانہ بھونگ کے علاقہ میں اغواء کی واردات اور پولیس پارٹی پر فائرنگ میں بھی ملوث تھا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ آباد پور پولیس معمول کے مطابق دولت پور کے علاقہ میں پڑتال جرائم و گشت کے سلسلہ میں موجود تھی کہ اسی دوران تین مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس پر پولیس پارٹی سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، دریں اثناء اطلاع پاتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر اور ایس ایچ او تھانہ آباد پور بھی موقع پر پہنچ گئے اسی دوران مسلح ملزمان کا ایک ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گیا اور دیگر دو ملزمان گھنے باغات کی آڑ لیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے زخمی خطرناک ملزم اللہ بچایا عرف بچو کو گرفتار کرتے ہوئے اس کا پسٹل 30 بور حسب ضابطہ قبضہ میں لے لیا، یاد رہے کہ گرفتار ملزم تھانہ بھونگ کے علاقہ میں موقع پر بازیاب کیے جانے والے نذیر احمد کی اغواء کی واردات میں پولیس پارٹی فائرنگ میں بھی ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں