اسلامیہ یونیورسٹی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجیز اینڈ اپلیکیشنز

بہاول پور:8/ نومبر( )
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجیز اینڈ اپلیکیشنز اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آرٹیفیشل ریسرچ گروپ اور سر صادق ایسوسی ایشن آف کمپیوٹنگ کے اشتراک سے ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں اٹلی اور ناروے سے آئے ہوئے ماہرین سمیت 120مندوبین نے شرکت کی۔

وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں ہونے والی پیش رفت پر ہونے والے مباحثے انتہائی خوش آئند ہیں جو اس شعبے کی ترقی میں مزید ممدومعاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسان نے علم پر مبنی معیشت کا حصول بہت ارتقائی منازل طے کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔ پتھر کے دور سے معلومات پر مبنی دنیا کے دور تک کا سفر انسانی محنت اور عظمت کی دلیل ہے۔ مصنوعی ذہانت کا شعبہ اب وسیع تر ہو گیا ہے جس میں ویب انٹیلی جنس، بائیو انٹیلی جنس جیسے نئے شعبے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی کاوشوں پر فوکل پرسن ڈاکٹر عمران سرور باجوہ کی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر عمران سرور باجوہ نے کہا کہ کانفرنس کے دوران تحقیقی اور صنعتی امور سے متعلقہ مقالہ جات پیش کیے گئے اور مصنوعی ذہانت کا مختلف میدانوں میں کارکردگی اور عمل دخل کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون اور سرپرستی پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں