بہاولپور( ) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا سول ہسپتال بہاولپور کا اچانک دورہ، علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، ناکافی طبی سہولتوں پر برہم،
ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اوربعض آلات خراب ہونے پر متعلقہ حکام کی سرزنش،ایک ماہ کے اندر خراب آلات کو درست کیا جائے
ہسپتالوں میں اس طرح معاملات نہیں چلیں گے،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے میں خود میدان میں نکلا ہوں:حمزہ شہباز
لاہور یکم مئی:وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے سول ہسپتال بہاولپور کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں موجود مریضوں کو ان کے لواحقین سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے ہسپتال میں ناکافی طبی سہولتوں پر برہمی کااظہارکیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سول ہسپتال کے بچہ وارڈمیں داخل بیماری بچی کے اداس اورپریشان حال باپ کو دیکھ کررک گئے۔وزیراعلیٰ کے دریافت کرنے پر باپ نے اپنی بیٹی کی بیماری کے بارے میں بتایا۔بچی کے باپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔وزیراعلیٰ نے بیمار بچی کے باپ کا فون نمبر لے لیااورکمشنر کو طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے بچی کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹروں کابورڈ بنانے کا حکم دیا۔میں آپ کے ساتھ ہوں اوربچی کے علاج کیلئے وہ سب کریں گے جو ہمارے بس میں ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی شہری کو یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ ڈاکٹر کی بات سن کر مجھے تسلی نہیں ہوئی،ماہر ڈاکٹربلائیں۔بچی کی خراب حالت کی خبر سن کر میرا دل ہل گیا۔وزیراعلیٰ نے قائد اعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فوری طورپر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز رات 8بجے بچی کے والد سے خود بات کریں گے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بچی کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے اس بچی کی جان بچ جائے۔شاید مجھے اللہ تعالیٰ نے اس بچی کے علاج کے لئے آج بہاولپور بھیجا ہے۔میری بیمار بیٹی کو اللہ تعالیٰ نے شفا ء دی۔بہاولپور کی اس بیمار بچی کو بھی اللہ ہی شفا دے گا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اوربعض آلات خراب ہونے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر خراب آلات کو درست کیا جائے۔صفائی کے انتظامات کوبہتربنایا جائے اورہسپتالوں میں فی الفورنئے بستروں کاانتظام کیا جائے۔ہسپتالوں میں اس طرح معاملات نہیں چلیں گے۔دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے میں خود میدان میں نکلا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے۔ میں دوبارہ ہسپتال آکر خودصورتحال کا جائزہ لوں گا۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز کا سول ہسپتال بہاولپور کا دورہ،فرائض سے غفلت برتنے پر ایم ایس سول ہسپتال بہاولپور معطل,
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے آج سول ہسپتال بہاولپور کا دورہ کیا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے فرائض سے غفلت برتنے اورناقص کارکردگی پر ایم ایس سول ہسپتال بہاولپور کو معطل کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
٭٭٭
Load/Hide Comments