ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا اندرون چولستان کا دورہ
رحیم یار خان( ) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں میں راشن,, مویشیوں کے لئے ونڈا, توڑی اور صاف پانی کے ٹینک فراہم کئے, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) ریاست علی, سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان بھی موجود
محکمہ صحت, لائیوسٹاک, چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی, میونسپل سروسز, محکمہ انہار, چولستان رینجرز, وائلڈ لائف کے حکام بھی موجود ,
متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو چولستان میں خشک سالی, ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی ,صورتحال بہتر ہونے تک چولستان میں خشک سالی کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں اور مویشیوں کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ چولستانیوں نے نہروں کے پانی میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے جسے فوری پورا کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا
اندرون چولستان مقیم 400 نفوس پر مشتمل 150 گھرانوں کے ہر گھر کو انتظامیہ نے 350 لیٹر پر مشتمل صاف پانی کی ٹینکی فراہم کی ہے۔9 واٹر بائوزر کے ذریعہ چولستان میں مقیم خاندانوں اور ان کے مویشیوں کو مسلسل پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ 150 گھرانوں کو راشن اور مویشیوں کے لئے ونڈا, توڑی فراہم کی جا رہی ہے۔چولستان سے خشک سالی کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں نے جہاں عارضی رہائش رکھی ہے وہاں انتظامیہ نے بیس کیمپ قائم کر دئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا
چولستان میں مقیم اور نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو صحت عامہ کی سہولیات مُسلسل فراہم کی جارہی ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں تمام محکموں اور تعاون کرنے والے نجی اداروں نے قومی جذبے کے ساتھ خدمات سر انجام ,چولستان میں صورتحال بارے آگہی کے فوری بعد بروقت رسپانس کی بدولت چولستان میں پانی کی کمی سے کسی مویشی کی موت واقع نہیں ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا
مستقبل میں اندرون چولستان مقیم خاندانوں کو مسلسل پانی کی فراہمی کے لئے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جاری واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل کیا جائے گا. چولستانیوں کو پانی کی فراہمی کے لئے این جی اوز کے ساتھ مل کر پائیدار اور قابل عمل لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریڈ پاکستان 5 ہزار خاندانوں کو مستقل پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی۔چولستان میں امدادی سرگرمیوں میں تعاون کرنے پر انتظامیہ چولستان رینجرز, ابوظہبی پیلس انتظامیہ, ریڈ پاکستان اور دیگر اداروں و افراد کی مشکور ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا
Load/Hide Comments