پولیس مقابلہ مغوی کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور بازیاب”

رحیم یار خان پولیس کی کامیاب کارروائی دوران پولیس مقابلہ مغوی کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور بازیاب

رحیم یار خان: پولیس کی انٹلیجنسڈ بیسڈ کامیاب کارروائی ،دوران پولیس مقابلہ مغوی کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور شاہد باز یاب،ڈاکو فرار، پولیس کی بھاری نفری علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے, پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مخبری پر انٹلیجنس بیسڈ کاروائی کی، اغواء کار دریائی کچہ ٹھٹھ میں مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ مغویوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ پر اغواء کار اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مغوی کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور شاہد پولیس کو ملے، ترجمان پولیس۔

کنسٹیبل طارق اور کار ڈرائیور شاہد کو ڈاکوؤں نے گزشتہ روز علاقہ تھانہ بھونگ سے اغواء کیا تھا، پولیس کی بھاری نفری کچہ میں تمام ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویوں کی تلاش کے لئیے انٹلیجنس بیسڈ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے تھی،ترجمان پولیس
گزستہ روز سے ایڈشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور آر پی او بہاولپور کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری ۔ایلیٹ ٹیمز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کچہ کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر تے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ، علاقے کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھی جائے۔ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ڈی ایس پی سرکل بھونگ اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ کو ہدایت
زرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں