پولیس مقابلہ”ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کے بعد گینگ ریپ اور قتل کے دو خطر ناک ملزمان ہلاک”

رحیم یار خان تھانہ کوٹسبزل کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کے بعد گینگ ریپ اور قتل کے دو خطر ناک ملزمان ںاغ علی اور عبدالغفار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کے بعد گینگ ریپ اور قتل کے مقدمہ میں پولیس کے پاس ریمانڈ جسمانی پر تھے، پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر کے ملزمان کے انکشاف پر سندھ سے مغویہ کی نعش برآمد کی تھی۔ پولیس گرفتارملزمان کے انکشاف پر برآمدگی طلائی زیورات، چاندی وغیرہ اور گرفتاری ملزمان کے لئے گرفتارملزمان کے ہمراہ تھی، ترجمان پولیس

دوران برآمدگی ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑانے کے لیے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی جان سے مار دینے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل صادق،ایس ایچ کوٹسبزل اور ایس ایچ سٹی صادق آباد ایلیٹ ٹیمز اور بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔ پولیس کا بھی حفاظت حق خود اختیاری کی خاطر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ، جوکہ بعد میں جانبحق ہوگئے، ترجمان پولیس

ملزمان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، واقع تھانہ کوٹ سبزل کی حدود موضع ولہار میں پیش آیا۔ڈی ایس پی سرکل صادق آباد بھاری نفری کے ہمراہ فرار ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان پولیس
ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ڈی ایس پی سرکل صادق آباد کو فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھتے ہوئے وقوعہ کی حسب ضابطہ کارروائی کی ہدایت ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں