دشتی گینگ گرفتار, 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد”

رحیم یارخان ( ) تھانہ رکن پور پولیس نے خان علی دشتی گینگ گرفتار کر لیا، 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد، مزید تفتیش جاری۔

تفصیل کے مطابق تھانہ رکن پور پولیس نے ڈی ایس پی غلام دستگیر لنگاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمد عارف، اے ایس آئی شہباز مہاندرہ اور اہلکاران محمد اکمل، میر چاکر اور سجاد حسین پر مشتمل ٹیم نے موٹر سائیکل اور مویشی چوری میں ملوث خان علی دشتی گینگ کا کھوج لگا کر گینگ کے سرغنہ خان علی دشتی اراکین رب نواز، ندیم، مہیوال عرف ڈاڈا اور مرغوب دشی کو انتہائی محنت اور جانفشانی سے حکمت عملی کو برؤے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے، گرفتار تمام ملزمان عادی مجرم ہیں اور درجنوں مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان تھانہ رکن پور سمیت تھانہ ظاہر پیر، کوٹسمابہ، آباد پور اور تھانہ صدر خان پور کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں ایس ایچ او رکن پور رانا محمد عارف نے بتایا کہ گرفتار گینگ سے اب تک 10 لاکھ، 50 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد ہو چکا ہے ملزمان سے ابھی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں