ڈی پی او منتظر مہدی نے بطور DPOچارج سنبھالنے کے بعد آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا،

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کر کے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنائیں۔ دفاتر اور تھانہ جات پر آنے والے ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ میرٹ اولین ترجیحی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے ضلع بھر کے پولیس افسران کی پہلی تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ، جرائم کی بیخ کنی اور میرٹ اولین ترجیحات ہیں۔ اس لیے تمام پولیس افسران ان کی اس پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے فرائض سر انجام دیں۔ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے موئثر حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جائے اور جب بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے جائیں پوری تیاری کے ساتھ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ اور دفاتر میں آنے والے ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اور ان کی پولیس سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو اپنی پالیسی سے پوری طرح آگاہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے عہدوں سے انصاف کریں۔

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد، سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے ڈی پی آفس کی تما م برانچزکا دورہ کر کے تعارف حاصل کی اور اچھے طریقہ سے کام کر لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں