شہر بھر میں غلط پارکنگ کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے, ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد اصغر

رحیم یارخان ( ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اخترسکھیرا کے احکامات کی روشنی میں۔ ڈی پی او رحیم یارخاں علی ضیاء کی ہدایات کے پیش نظر, ڈی ایس پی ٹریفک رحیم یار خاں چوہدری محمد اصغر کی زیر نگرانی ٹریفک سٹاف رحیم یار خاں نے شہر میں ہونے والی غلط پارکنگ کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد اصغر کا کہنا تھا کہ رحیم یار خاں سٹی میں ٹریفک بلاک ہونے کی بڑی وجہ غلط پارکنگ ہے۔جس پر جلد قابو پایا جائے گا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ہسپتال چوک۔صادق بازار چوک۔سٹی پل و دیگر ضروری مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔ تاکہ عوام الناس کو راستے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا ایجوکیشن یونٹ اس بارے میں آگاہی مہم کا بھی آغاز کرے۔اس بارے میں ایجوکیشن یونٹ کے انچارج علیم الدین نے کہا کہ پوری کوشش کی جارہی ہے کہ رش والی جگہوں پر غلط پارکنگ سے پیدا ہونے والے مسائل سے شہریوں کو اگاہی پہنچانے کے لیے فلیکس آویزاں کیے جائیں۔

تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹریفک قوانین شعور اجاگر کیا جائے۔تاہم اس شعور و آگاہی مہم میں شہریوں کو بھی اپنی زمہ داریوں کو نبھانا چاہیے۔تبھی ہم ایک مہزب معاشرے کی تعمیر کا خواب پورا کر سکیں گے۔منجانب۔ ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ ضلع رحیم یار خاں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں