کچہ میں پولیس کمپس ڈاکوؤں کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ڈی پی او منتظر مہدی

رحیم یارخان ( ) کچہ میں پولیس کمپس ڈاکوؤں کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کچہ میں تعینات اہلکاروں کی ہر جائز ضرورت اور مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی رٹ قائم رکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او منتظر مہدی نے ایس پی فراز احمد، ڈی ایس پی حافظ خضر زمان کے ہمراہ کچہ میں قائم پولیس کمپس بنگلہ دل کشا، گڑھی خیر محمد جھک اور افضل لنگاہ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نوز واہلہ نے ڈی پی او منتظر مہدی کو کچہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملحقہ ضلع اور دریائی پٹی کو کورر کئے ہوئے ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو ضلع کی حدود سے دور رکھنے کے لئے بکتر بند گاڑیوں و دیگر زرایعے سے گشت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اہلکارو چوبیس گھنٹے الرٹ رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں اور حاصل وسائل سے ڈاکوؤں کا راستہ روکے ہوئے ہیں اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

جس پر ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ کچہ کے پولیس کمپس جرائم پیشہ کے خلاف فرنٹ لائن ہیں اور ان پر تعینات پولیس اہلکار بلا شبہ محکمہ اور عوام کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے اہلکاروں کے جذبہ کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور فرداً فرداً ان سے مصافحہ کر کے انہیں داد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہر جائز ضرورت ملے گی اور آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ان علاقوں میں کے جرائم پیشہ عناصر سے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں